Utopia آزادی، گمنامی اور سنسرشپ سے پاک پراڈکٹ ہے جسے محفوظ مراسلت، گمنام ادائیگیوں اور حقیقتاً حد بندیوں سے آزاد انٹرنیٹ کے لئے بنایا گیا ہے۔ Utopia کا مقصد مکمل نگرانی، معلومات کے بہاؤ پر پابندیوں اور انسانی مداخلت سے آزادی ہے۔ جب آپ Utopia استعمال کرتے ہیں تو نگرانی کرنے والے آپ کو دیکھ نہیں سکتے۔ Utopia کے ذریعے آپ آن لائن سنسرشپ اور فائروالز سے بچ نکلتے ہیں یعنی آپ جب چاہیں جس سے چاہیں مراسلت کرنے کو آزاد ہیں۔ Utopia ایکوسسٹم آزادی اظہار رائے کی ضمانت یقینی بناتا ہے۔ صارف کا طبعی مقام معلوم نہیں کیا جا سکتا۔ مراسلت اور ڈیٹا میں فریق ثالث کی مداخلت سے اسے پڑھا نہیں جا سکتا۔ تمام تر ڈیٹا Utopia صارف کے مقامی آلے پر انکرپٹڈ فائل میں محفوظ ہوتا ہے۔
گزشتہ 6 سالوں میں ڈویلپرز کے ایک گروپ نے مشترکہ عالمی مشن کے جذبے کے تحت متحد ہو کر آپ کے لئے یہ با کمال اور غیر معمولی پراڈکٹ تخلیق کی ہے۔ Utopia کے غیر مرکزی کمپیوٹر سے کمپیوٹر تک کے جغرافیائی حد بندیوں سے آزاد عالمی ریفرنڈم میکانزم والے ایکوسسٹم کے ذریعے ہم طاقت کا توازن آسانی سے تبدیل کر سکتے ہیں اور زمین کے بے پناہ وسائل مرکز سے آزاد فرد واحد کو منتقل کر سکتے ہیں۔