1984 GROUP
پیش ہے مرکزیت سے آزاد P2P ایکوسسٹم۔ Utopia

ہم آپ کی کیا مدد کر سکتے ہیں؟

عمومی سوالات

انسٹالیشن اور اکاؤنٹ بنانا

uMessenger - پیغام رسانی، گروپ چیٹس، صوتی پیغامات

uMail - Utopia انکرپٹڈ ای میل

uWallet, Crypton اور مائننگ

Idyll نجی براؤزر شامل

Utopia نیٹ ورک اور uNS میں ویب سائٹس ہوسٹ کرنا

سکرین شاٹس کے ساتھ مزید تفصیل Utopia کلائنٹ مینو کے مدد کے سیکشن میں ہے۔

عمومی سوالات

Utopia کیا ہے؟

Utopia مرکزیت سے آزاد P2P ایکوسسٹم کی ایجاد ہے جس میں ڈیٹا منتقلی یا ذخیرہ کے دوران کوئی مرکزی سرور شامل نہیں ہوتا۔ Utopia خاص طور پر مراسلت کی پرائیویسی، رازداری اور نجی معلومات کی حفاظت کے لئے بنایا گیا ہے۔ یہ رازداری سے آگاہ ایسے عام لوگوں نے بنایا ہے جو رازداری کو اہم ترین سمجھتے ہیں۔ Utopia کے ذریعے آپ آن لائن سنسرشپ اور فائروالز سے بچ نکلتے ہیں یعنی آپ جب چاہیں جس سے چاہیں مراسلت کرنے کو آزاد ہیں۔ آپ کا طبعی مقام معلوم نہیں کیا جا سکتا۔ مراسلت اور ڈیٹا میں فریق ثالث کی مداخلت نہیں ہو سکتی۔ تمام تر ڈیٹا 256-bit AES انکرپشن استعمال کرتے ہوئے Utopia صارف کے مقامی آلے پر انکرپٹڈ فائل میں محفوظ ہوتا ہے۔

Utopia نیٹ ورک کیا ہے؟

Utopia مرکزیت سے آزاد کمپیوٹر تا کمپیوٹر نیٹ ورک ہے جس میں ڈیٹا منتقلی اور ذخیرہ کے دوران کوئی مرکزی سرور شامل نہیں ہوتا۔ اس نیٹ ورک کی معاونت اس کے صارفین کرتے ہیں۔ Utopia نیٹ ورک کی بنیاد کمپیوٹر تا کمپیوٹر (P2P) ٹیکنالوجی پر ہے۔ اس میں کوئی ایسا مقام نہیں جس کی ناکامی سے سارا نظام خراب ہو اور واقعی مرکزیت سے آزاد ہے۔ یعنی بشمول آپ کے Utopia سافٹ ویئر ہر نوڈ سے نیٹ ورک ڈیٹا انکرپٹڈ موڈ میں منتقل ہوتا ہے۔ کوئی فریق ثالث مراسلت میں مداخلت نہیں کرتا اور صرف وصول کنندہ اسے پڑھ سکتا ہے۔ P2P ٹیکنالوجی یقینی بناتی ہے کہ نیٹ ورک پر آپ کی سرگرمیوں بشمول سرفنگ کا نہ سراغ لگ سکے نہ آپ کی شناخت معلوم ہو کیونکہ نیٹ ورک پر تمام مراسلت کی حفاظت انتہائی محفوظ تیز رفتار Curve25519 کرپٹوگرافی سے ہوتی ہے۔

Utopia استعمال کر کے میں کیا کچھ کر سکتا ہوں؟

Utopia سے آپ فوری متنی اور صوتی پیغامات بھیج سکتے ہیں، فائلیں منتقل کرسکتے ہیں، گروپ چیٹس اور چینلز اور نیوز فیڈز بنا سکتے ہیں اور نجی گفتگو کر سکتے ہیں۔ شامل uMaps استعمال کر کے کسی چینل کا جغرافیائی مقام دیا جا سکتا ہے جس سے Utopia چینل کی تلاش آسان ہو جاتی ہے اور اضافی حفاظتی تہہ شامل ہو جاتی ہے۔ نتیجتاً نقشوں کی عوامی خدمات استعمال کرنے کی ضرورت نہیں، جن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ آپ کا ڈیٹا دیگر ڈیٹا جمع کرنے والوں کو دیتے ہیں۔ uMail ای میل کا مرکزیت سے پاک کلاسیکی متبادل ہے۔ میل کی منتقلی یا ذخیرے کے لئے کوئی سرور استعمال نہیں ہوتا۔ ایک منٹ میں بنایا جانے والا uMail اکاؤنٹ سے آپ لا محدود پیغام رسانی اور اٹیچمنٹ ذخیرے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ Utopia ایکوسسٹم انکرپشن میل کی محفوظ منتقلی اور ذخیرے کو یقینی بناتی ہے۔ Utopia کا حصہ ہونے کی وجہ سے آپ کا uMail بلاک کیا جا سکتا ہے نہ بند۔ تمام مالی فعالیت Utopia میں شامل uWallet میں پائی جاتی ہے: Utopia میں قابل مائننگ کرپٹوکرنسی Crypton میں فوری ادائیگیاں اور وصولیاں کریں، اپنی ویب سائٹ پر ادائیگیاں قبول کریں، اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر Crypto %کارڈز% سے ادائیگی کریں یا اپنی خدمات کے عوض دیگر Utopia صارفین کو بل دیں۔ دیگر سہولیات میں تیز اور آسان انضمام کے لئے API اور کنسول کلائنٹ شامل ہیں۔ Utopia نیٹ ورک میں روایتی ڈومین نیم سسٹم (DNS) کا محفوظ متبادل Utopia نیم سسٹم (uNS) شامل ہے۔ یہ مرکزیت سے آزاد ناموں کی رجسٹری ہے جسے ضبط کرنا، منجمد کرنا یا کرپٹ کرنا فریقِ ثالث کے لئے ممکن نہیں۔ ایک بار رجسٹر ہوجانے کے بعد یہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے آپ کی جائیداد ہے۔ پیکٹ فارورڈنگ فنکشنل کے اشتراک سے uNS ایکوسسٹم میں صارفین کے مابین کسی بھی طرح کا ڈیٹا منتقل کرنے کی اجازت دیتا ہے جس سے Utopia نیٹ ورک کے اندر ویب سائٹس سمیت مختلف قسم کے وسائل کی میزبانی ممکن ہو جاتی ہے۔ Utopia میں کمپیوٹر تا کمپیوٹر نیٹ ورک پر ویب سائٹس دیکھنے کے لئے Idyll براؤزر شامل ہے۔ Idyll براؤزر TOR کا اچھا متبادل ہے۔ بہت سی دیگر دلچسپ سہولیات بھی ہیں مثلاً صوتی انکرپشن، ڈھیروں سٹیکرز اور مسکراہٹیں، ایک سے زائد کھلاڑیوں کے کھیل، تعاون اور تنظیم سازی کے ٹولز۔ گمنام رہ کر اپنا ڈیٹا محفوظ رکھتے ہوئے مذکورہ بالا تمام سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔

Utopia اوپن سورس کیوں نہیں؟

ہم کوڈ کے بعض حصے خصوصاً وہ جن کا تعلق مراسلت اور انکرپشن سے ہو ظاہر کر سکتے ہیں۔ البتہ عدم مرکزیت کا پروٹوکول شائع نہیں کیا جائے گا۔ Utopia علم سے بھر پور سافٹ ویئر ہے۔ اس پراڈکٹ کو بنانے میں بہت وقت، کوشش اور ذرائع صرف ہوئے اور ہم اپنی ساری معلومات ظاہر نہیں کرنا چاہتے کیوں کہ اس کے نتیجے میں ہماری اپنی راہ میں ایسی تقسیم ہو جائے گی جس سے ہمارا مرکزی نیٹ ورک عدم استحکام کا شکار ہو سکتا ہے۔ یہ تقسیم کمیونٹی میں تقسیم کا باعث بنے گی جب کہ ہمارا ارادہ ایک ذہنیت کے لوگوں کو اکٹھا رکھنے کا ہے۔ اہم ترین بات یہ ہے کہ بہت سا سافٹ ویئر خفیہ ہے جس سے اسے کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ مزید یہ کہ ہم اپنے کوڈ کا آڈٹ بھی کریں گے۔

Utopia ایکوسسٹم کس نے بنایا اور کون اس کے پیچھے ہے؟

گذشتہ 6 سالوں میں نیٹ ورکنگ ٹکنالوجی کے شوقین افراد کے ایک گروپ نے Utopia کو تیار کیا۔ منصوبے کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے Utopia کے ڈویلپر ہمیشہ گمنام رہیں گے۔ اس کے لانچ ہونے کے بعد ہم ایکوسسٹم کے الگورتھم تبدیل نہیں کر سکیں گے۔ ہم کامل نگرانی والی دنیا میں رہتے ہیں جہاں پرائیویسی کا فقدان معمول بنتا جا رہا ہے اور راز داری قصۂِ پارینہ ہے۔ ہمارا خیال ہے کہ ایسی صورت حال زیادہ عرصہ جاری نہیں رہ سکتی، اور ہمارا جواب Utopia ہے۔ مراسلت کی رازداری اور اظہار رائے کی آزادی سمیت ہم ان تمام بنیادی حقوق اور آزادیوں پر یقین رکھتے ہیں جن کے تمام انسان حق دار ہیں۔ ہمارا مشن انسانیت کی ان اقدار کی حفاظت کرنا اور مستقبل کے انتہائی تکنیکی معاشرے کی بنیاد رکھنا ہے۔ Utopia سے ہم نے خود انتظامی معاشرے، انسانیت اور آزادی کی پیش رفت میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔ Utopia ایسا آلہ ہے جو آزادی اظہار کو آپ کی زندگی میں واپس لے آئے گا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ مراسلت کی راز داری آپ اپنے ہاتھوں میں لیں!

انسٹالیشن اور اکاؤنٹ بنانا

Utopia کیسے ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں؟

ہماری با ضابطہ ویب سائٹ پر ڈاؤن لوڈ کا کوئی بھی بٹن کلک کریں، پلیٹ فارم (Windows, Mac OS X یا Linux) منتخب کریں اور ڈاؤن لوڈ کر کے دیگر ایپلیکیشنز کی طرح انسٹال کریں۔

Utopia نیٹ ورک پر اکاؤنٹ کیسے بنائیں؟

نیا Utopia اکاؤنٹ رجسٹر کرنے کے لئے براہ مہربانی ذیل کے مراحل پر عمل کریں: Utopia کلائنٹ ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کریں۔ یقین دہانی کریں کہ آپ اپنے کمپیوٹر کے آپریٹنگ سسٹم سے متعلقہ سافٹ ویئر ورژن انسٹال کر رہے ہیں۔

  1. Utopia ایپلیکیشن چلائیں۔
  2. بٹن "نیا اکاؤنٹ بنائیں" کلک کریں
  3. "اپنا Utopia اکاؤنٹ بنائیں" کے صفحے پر اپنا عرف درج کریں۔ دیگر اختیار کے طور پر آپ اپنا پہلا اور آخری نام درج کر سکتے ہیں۔ خیال رکھیں کہ آپ کے مجاز رابطے آپ کا عرفی نام اور پہلا/آخری نام (اگر درج کیے) دیکھ سکیں گے۔
  4. "آگے" کلک کریں
  5. طے شدہ رستہ چھوڑیں مگر اس کی اہمیت کا خیال رکھیں۔ یہ آپ کے کمپیوٹر پر بننے والے انکرپٹڈ کنٹینر کا رستہ ہے۔ انکرپٹڈ کنٹینر کا مقصد آپ کے Utopia ڈیٹا مثلاً آپ کی نجی کلید، uMails، فائلوں، uWallet، گزشتہ چیٹس کی تفاصیل، روابط اور گزشتہ لین دین کی تفصیلات وغیرہ انکرپٹڈ شکل میں ذخیرہ کرنا ہے۔ آپ اپنے کمپیوٹر پر اپنی مرضی سے کوئی فولڈر منتخب کر سکتے ہیں۔ اپنے انکرپٹڈ کنٹینر پر دو بار پاس ورڈ درج کریں۔ یقین دہانی کریں کہ آپ نے مضبوط پاس ورڈ منتخب کیا ہے۔ اپنا پاس ورڈ یاد رکھنا یقینی بنائیں اور اسے کبھی بھی سادہ متن میں اپنے کمپیوٹر پر ذخیرہ نہ کریں۔ بھولے ہوئے پاس ورڈ دوبارہ حاصل نہیں کیے جا سکتے جس سے آپ اپنے Utopia اکاؤنٹ تک رسائی مستقل طور پر کھو سکتے ہیں۔
    اہم: با قاعدگی سے اپنے انکرپٹڈ کنٹینر کا بیک اپ تیار کرنا یقینی بنائیں اور کہیں اپنا پاس ورڈ بحفاظت ذخیرہ کریں کیوں کہ پاس ورڈ یا کنٹینر کے کھو جانے سے آپ اپنا Utopia اکاؤنٹ ڈیٹا اور اکاؤنٹ تک رسائی مستقل کھو دیں گے۔
  6. اگلے مرحلے پر جانے کے لئے "آگے" کا بٹن دبائیں۔
  7. اپنے آپ کو Utopia ایکوسسٹم میں مائننگ سے واقف بنائیں۔ کرنسی کی مائننگ پہلے سے ہی فعال ہوتی ہے البتہ آپ "مائننگ فعال کریں" کے خانے سے نشان ہٹا کر اسے غیر فعال کر سکتے ہیں۔ "مکمل" پر کلک کریں۔

آپ کا نیا Utopia اکاؤنٹ بن گیا ہے۔

مضبوط پاس ورڈ سے آپ کی کیا مراد ہے؟

آپ کا پاس ورڈ آپ کے Utopia انکرپٹڈ کنٹینر کی کلید ہے۔ یہی چیز راز داری اور عدم راز داری میں فرق کرتی ہے۔ اس لئے اگر آپ کمزور پاس ورڈ استعمال کرتے ہیں تو تمام حفاظتی تدابیر بے سود ہیں۔ آپ کے مراسلت کے ریکارڈز، uMails اور uWallet خطرے میں ہوں گے۔

یقین دہانی کریں کہ آپ کا پاس ورڈ:

  1. منفرد ہے۔ اسے دیگر خدمات پر کبھی استعمال نہ کیا ہو۔
  2. پیچیدہ ہے۔ اس میں بڑے چھوٹے حروف، اعداد اور حروف و اعداد کے علاوہ علامات شامل ہوں۔
  3. نا قابلِ پیشین گوئی ہے۔ اپنا نام، ذاتی معلومات، مشاغل یا زندگی کی ترجیحات کا استعمال نہ کریں۔
  4. طویل ہے۔ پاس ورڈ جتنا طویل ہو اتنا بہتر۔ ہماری سفارش کم از کم 15 علامات طویل پاس ورڈ ہے۔
  5. کوئی خاص لفظ نہیں ہے۔ اس میں لغت کے الفاظ، عمومی الفاظ کے حروف کی تبدیلی یا عمومی کی بورڈ پیٹرنز نہ ہوں۔

مجموعی طور پر محفوظ پاس ورڈ اعداد اور چھوٹے بڑے حروف و علامات کا بالکل بے ترتیب مجموعہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کا پاس ورڈ اتنا پیچیدہ ہو کہ یاد رکھنا مشکل ہو تو اسے کبھی بھی اپنے کمپیوٹر پر عام متن کی صورت ذخیرہ نہ کریں۔

اگر پہلے ہی Utopia اکاؤنٹ ہو تو کیسے لاگ اِن ہوں؟

اپنے Utopia اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونے کے لئے درج ذیل مراحل پر عمل کریں: اگر آپ کے کمپیوٹر پر Utopia کلائنٹ نہ ہو تو ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کریں۔ یقین دہانی کریں کہ آپ جو سافٹ ویئر انسٹال کرنا چاہیں وہ آپ کے کمپیوٹر کے آپریٹنگ سسٹم کے مطابق ہو۔ اگلے مرحلے سے پہلے آپ کے کمپیوٹر پر ایک انکرپٹڈ کنٹینر ہونا ضروری ہے جس میں آپ کا Utopia اکاؤنٹ ہو۔ آپ کا انکرپٹڈ کنٹینر Utopia رجسٹریشن عمل کے حصے کے طور پر پچھلے مرحلے میں بن گیا تھا۔ اگر کنٹینر کسی دوسرے آلے پر ہو تو براہ مہربانی اسے اپنے موجودہ کمپیوٹر پر کاپی کریں۔ آپ کنٹینر کسی پورٹ ایبل آلے پر کاپی کر کے اسے اپنے کمپیوٹر سے منسلک کر سکتے ہیں۔ براہ مہربانی نوٹ فرمائیں کہ آپ بیک وقت دو آلات پر ایک Utopia اکاؤنٹ نہیں چلا سکتے۔ اگر آپ بیک وقت دو آلات پر Utopia چلاتے ہیں تو ایک تنبیہی پیغام میں آپ سے ایک آلے پر Utopia بند کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ لاگ ان صفحے پر "انکرپٹڈ کنٹینر کا مقام منتخب کریں" کلک کر کے انکرپٹڈ کنٹینر کا مقام مختص کریں۔ پاس ورڈ درج کر کے "سائن ان کریں" پر کلک کریں۔ اب آپ اپنا Utopia اکاؤنٹ استعمال کر سکتے ہیں۔

انکرپٹڈ کنٹینر کیا چیز ہے؟

انکرپٹڈ کنٹینر انکرپٹ شدہ، پاس ورڈ سے محفوظ کردہ ذخیرہ ہے جس میں آپ کا Utopia ڈیٹا جیسے نجی کلید، uMails، uWallet، فائلز، گزشتہ چیٹس کی تفصیل، روابط اور گزشتہ لین دین کی تفصیل ہوتی ہے۔

کنٹینر کی انکرپشن 256-bit AES سے ہوتی ہے اور آپ کے مقامی کمپیوٹر پر ذخیرہ ہوتا ہے۔ آپ کے Utopia اکاؤنٹ تک رسائی آپ کے انکرپٹڈ کنٹینر اور پاس ورڈ کے بغیر ممکن نہیں۔

میرا انکرپٹڈ کنٹینر کھو گیا۔ اب میں کیا کروں؟

اگر آپ کے پاس انکرپٹڈ کنٹینر کا بیک اپ ہے تو اس سے بحال کریں اور اپنے Utopia کلائنٹ کے لاگ ان صفحے پر بٹن "انکرپٹڈ کنٹینر کا مقام منتخب کریں" دبا کر اس کا مقام مختص کریں۔ پاس ورڈ درج کریں اور پہلے کی طرح Utopia کے استعمال کی طرف بڑھیں۔

اگر انکرپٹڈ کنٹینر کا کوئی بیک اپ نہیں تو آپ کچھ نہیں کر سکتے اور آپ نے اپنا Utopia اکاؤنٹ مستقل طور پر کھو دیا۔

مجھے پاس ورڈ یاد نہیں، میں کیا کروں؟

اگر آپ نے کہیں اپنا پاس ورڈ کہیں ذخیرہ نہیں کیا اور اسے بحال نہیں کر سکتے تو اب آپ کچھ نہیں کر سکتے۔ آپ نے اپنا Utopia اکاؤنٹ مستقل طور پر کھو دیا۔

نئے سرے سے آغاز کیا ہے؟

اپنے Utopia کلائنٹ لاگ ان صفحے پر پہلے کھولی گئی ٹیبز کے بغیر Utopia چلانے کے لئے "نئے سرے سے آغاز" کا خانہ نشان زد کریں۔

کیا Utopia کا کوئی موبائل ورژن ہے؟

اس وقت صرف ڈیسکٹاپ (ونڈوز، لینکس، میک او ایس) اور انڈروئڈ ورژنز آف یوٹوپیا سافٹ ویئر دستیاب ہیں۔ آئی او ایس پلیٹ فارم کے لئے موبائل ایپلیکیشنیں پہلے ہی تیار کی جا رہی ہیں اور 2024 کے اندر ہی جاری کی جائیں گی۔

کیا Utopia کلائنٹ اَن انسٹال کرنا ممکن ہے؟ یہ کیسے ہوتا ہے؟

Utopia کلائنٹ اَن انسٹال کرنا ممکن ہے اور اس کے لئے خاص مہارتیں یا علم درکار نہیں۔

uMessenger - پیغام رسانی، گروپ چیٹس، صوتی پیغامات

پیغام کیسے بھیجیں؟

آپ کے روابط کی فہرست میں کسی کو بھی پیغام بھیجا جا سکتا ہے۔ پیغام بھیجنے کے لئے اپنے ڈیش بورڈ کی دائیں طرف مناسب صارف کو ڈبل کلک کریں، ایک چیٹ ونڈو کھل جائے گی۔ چیٹ ونڈو کے پیندے پر آپ پیغام ٹائپ کر سکتے ہیں، ایموٹیکانز منتخب کر سکتے ہیں اور فائلز بھیج سکتے ہیں۔

پیغام مکمل ہو جائے تو "بھیجیں" کلک کریں یا انٹر دبائیں۔

آپ کو کئی طریقوں سے نئے ان دیکھے پیغامات کی اطلاع دی جائے گی۔ اگر آپ کی Utopia ونڈو منیمائز ہوئی تو آپ کو سکرین کے نچلے دائیں کونے میں نئے پیغام کا اشارہ نظر آئے گا۔

اس کے علاوہ ٹاسک بار پر آپ کا Utopia اکاؤنٹ کا آئیکن پڑھے جانے والے پیغامات کی تعداد دکھائے گا۔ وہ پیغامات پڑھنے کے لئے اپنی Utopia ونڈو میکسمائز کریں یا نچلے دائیں کونے پر نئے پیغامات کا اشارہ کلک کریں۔

اگر پیغام وصولی کے وقت آپ کی Utopia ونڈو میکسمائزڈ ہو تو کلک ڈیش بورڈ ٹیب کلک کریں اور اپنے روابط کی فہرست پر نظر ڈالیں۔ کسی صارف نے آپ کو پیغام بھیجا ہو گا تو اس کے سامنے آپ نئے پیغام کی اطلاع دیکھیں گے۔ پیغام پڑھنے کے لئے اس صارف پر کلک کریں۔

گزشتہ پیغامات کی تفصیل کیسے دیکھیں؟

گزشتہ پیغامات کی تفصیل دیکھنے کے لئے ڈیش بورڈ کی ٹیب پر کلک کریں اور مناسب صارف پر دائیں کلک کریں۔ "گزشتہ دیکھیں" منتخب کریں۔ ایک نئی ونڈو کھلے گی جس میں منتخب صارف کے ساتھ گزشتہ گفتگوئیں دکھائی جائیں گی۔ تلاش کا معیار یا وقت کا دورانیہ مختص کر کے آپ گفتگوؤں کا جائزہ جلد لے سکتے ہیں۔

پیغامات کے ساتھ فائلیں کیسے نتھی کریں؟

کوئی فائل بھیجنے کے لئے روابط کی فہرست میں مناسب صارف پر دائیں کلک کریں اور "فائل بھیجیں" پر کلک کریں۔ جو فائل بھیجنی ہو منتخب کریں اور کھولیں پر کلک کریں۔ فائل بھیج دی جائے گی۔

متبادل طریقہ یہ ہے کہ مینو بار میں "IM" بٹن پر کلک کریں اور "فائل بھیجیں" منتخب کریں۔ جو فائل بھیجنی ہو منتخب کریں اور کھولیں پر کلک کریں۔ فائل بھیج دی جائے گی۔

یا

فائل بھیجنے کے لئے صارف کے ساتھ چیٹ کی ونڈو کھولیں اور چیٹ ونڈو کے پیندے پر "فائل بھیجیں" پر کلک کریں۔ اب آپ فائل منتخب کر کے بھیج سکتے ہیں۔

کیا آف لائن سٹیٹس والے Utopia صارف کو پیغام بھیجا جا سکتا ہے؟

کمپیوٹر تا کمپیوٹر نیٹ ورک فعالیت کی وجہ سے آف لائن صارف کو پیغام نہیں بھیجا جا سکتا اور سٹیٹس غیر ترسیل شدہ رہے گا اور آن لائن ہونے پر ترسیل مکمل کر کے پیغام دے دیا جائے گا۔

کیا غیر مجاز Utopia صارف کو پیغام بھیجا جا سکتا ہے؟

نہیں، تمام Utopia صارفین کا غیر مجاز پیغامات سے تحفظ ممکن نہیں۔

گروہی پیغام کیسے بھیجیں؟

گروپ چیٹ میں پیغام رسانی عام نجی پیغام رسانی ہی کی طرح ہے۔ کسی چینل میں شمولیت کے بعد چیٹ ونڈو کے پیندے پر اپنا پیغام ٹائپ کریں، ایموٹیکانز منتخب کریں، تصاویر نتھی کریں۔ پیغام مکمل کر کے "بھیجیں" پر کلک کریں یا انٹر دبائیں۔

اگر شرکاء نے اپنا "نجی چیٹس کی اجازت ہے" کا اختیار غیر فعال نہ کیا ہو تو آپ کسی بھی وقت گروپ کے شرکاء کو پیغام بھیج سکتے ہیں۔

نئے گروہی پیغامات کیسے دیکھیں؟

آپ کو نئے نہ پڑھے گئے پیغامات کی اطلاع کئی طریقوں سے دی جائے گی۔ آپ کی Utopia ونڈو منمائز بھی ہوئی تو آپ اپنی سکرین کے نچلے دائیں کونے میں نئے گروہی پیغام کا اشارہ دیکھیں گے۔ اس کے علاوہ ٹاسک بار میں آپ کا Utopia آئیکن آپ کو موصول نہ پڑھے گئے پیغامات کی تعداد کے برابر ایک عدد دکھائے گا۔

یہ پیغامات پڑھنے کے لئے اپنی Utopia ونڈو میکسمائز کریں اور چینل ٹیب پر کلک کریں یا نچلے دائیں کونے میں نئے پیغام کے اشارے پر کلک کریں۔

اگر پیغام وصولی کے وقت آپ کی Utopia ونڈو میکسمائزڈ ہوئی تو آپ کو چینل بار کے ساتھ نئے پیغام کی عددی اطلاع دکھائی دے گی۔ پیغام دیکھنے کے لئے گروپ بار پر کلک کریں۔

کیا گروہی چیٹ پیغام حذف کر سکتے ہیں؟

اگر مناسب اجازتوں کے ساتھ ماڈریٹر ہیں تو آپ کسی پیغام کو دائیں کلک کر کے "پیغام حذف کریں" منتخب کر کے گروہی چیٹ سے پیغامات حذف کر سکتے ہیں۔ چینل کے دیگر شرکاء گروہی چیٹ کے پیغامات حذف نہیں کر سکتے۔

صوتی پیغام بھیجنے کا طریقہ کیا ہے؟

صوتی پیغام بھیجنے کے لئے چیٹ ونڈو کے پیندے پر "صوتی پیغام بھیجیں" کا بٹن کلک کریں۔ یقین دہانی کریں کہ آپ کے کمپیوٹر کا مائیکروفون فعال ہے۔ پیغام ریکارڈ کرنے کے لئے تیار ہوں تو "ریکارڈنگ شروع کریں" پر کلک کریں۔

اضافی راز داری کے لئے آپ ریکارڈنگ کے دوران اپنی آواز بدل سکتے ہیں۔ اس طرح آپ جس سے گفتگو کر رہے ہیں اس سے اپنی آواز خفیہ رکھ سکیں گے۔

ہم حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ بھیجنے سے پہلے آپ حتمی پیغام ایک بار سنیں۔ اگر آپ کی آواز کافی مختلف یا غیر واضح نہ ہو تو مزید اختیارات کے لئے "ریکارڈنگ کی ترتیبات" پر کلک کریں۔

خود دستیاب ریکارڈنگ کی ترتیبات تشکیل دیں اور ہر بار صوتی پیغام بھیجنے کے لئے ترجیحی ترتیبات محفوظ کر لیں۔ واضح رہے کہ یہ اختیاری ہے، آپ چاہیں تو آواز میں کسی تبدیلی کے بغیر صوتی پیغامات بھیجیں۔

ریکارڈنگ مکمل کر کے "ریکارڈنگ بند کریں" کے بٹن پر کلک کریں اور صوتی پیغام بھیجیں۔

میں صوتی پیغام کیسے سنوں؟

صوتی پیغام سننے کے لئے چیٹ ونڈو میں "چلائیں" کے بٹن پر کلک کریں۔ صوتی پیغام سننا بند کرنے کے لئے "بند کریں" دبائیں۔

میں چینل یا گروہی چیٹ کیسے تشکیل دوں؟

چینل تشکیل دینے کے لئے "چینل مینجر" ("ٹولز" > "چینل مینجر") پر جائیں اور بائیں طرف "چینل بنائیں" منتخب کریں۔

خیال رہے تمام خانوں میں صرف A-Z اور 9-0 کی علامات استعمال ہو سکتی ہیں۔

"مالک چینل" خانے میں چینل بنانے والے کا نام اور عوامی کلید ہوتی ہے۔ یہ معلومات چینل کی فہرست کے تمام صارفین کو اور چینل کی معلومات میں دستیاب ہوں گی۔

"تفصیل" کے خانے میں تعارف دیں (زیادہ سے زیادہ 64 حروف و اعداد)۔ تفصیل میں آپ کے چینل کا 'نچوڑ' واضح بیان ہونا چاہیے۔ اس سے صارفین کو تلاش کے دوران آپ کا چینل ڈھونڈنے میں آسانی ہو گی۔

"چینل کا نام" کے خانے میں چینل کا نام (زیادہ سے زیادہ 32 حروف و اعداد) درج کریں۔ اسے منفرد اور یاد رہنے والا بنائیں!

ڈراپ ڈاؤن "uNS نام" کی فہرست میں اپنے رجسٹرڈ uNS ناموں میں سے ایک (جو کسی دوسرے چینل کو نہ دیا ہو) منتخب کریں۔ سفارش کی جاتی ہے کہ کوئی uNS نام رجسٹر کر کے اپنے چینل کو دیں تاکہ صارف مختصر یاد رہنے والا نام استعمال کر کے چینل میں شامل ہو سکیں۔ اگر آپ کا کوئی رجسٹرڈ uNS نام نہیں تو "uNS مینجر کھولیں" کا بٹن کلک کریں۔ uNS نام رجسٹر کرنے میں رہنمائی کے لئے براہ مہربانی مدد کے سیکشن میں "uNS نام رجسٹر کرنے کا طریقہ کیا ہے؟" سے رجوع کریں۔

"چینل کی قسم" کے ڈراپ ڈاؤن مینیو میں "عوامی" منتخب کر کے عوامی چینل تشکیل دیں جس میں سب Utopia صارفین شامل ہو سکیں۔ اپنے چینل کے تحفظ کے لئے "نجی" منتخب کریں اور مضبوط پاس ورڈ درج کریں۔ اگر آپ نے نجی چینل منتخب کیا ہے تو آپ "چینل مینجر میں چینل نہ دکھائیں" کا خانہ نشان زد کر کے دیگر Utopia صارفین سے اپنا چینل پوشیدہ رکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ کا چینل گروہی چیٹ ہے جس میں ہر صارف مراسلے شامل کر سکتا ہے تو "قسم رسائی" کے ڈراپ ڈاؤن مینو سے "پڑھیں اور لکھیں" منتخب کریں۔ اگر آپ غیر مراعات یافتہ صارفین کو گروپ میں لکھنے سے روکنا چاہتے ہیں تو "صرف پڑھنا" منتخب کریں۔ اس صورت میں صرف چینل بنانے والے اور ماڈریٹرز پیغامات شامل کر سکیں گے۔ یہ اختیار نیوز چینلز کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔

آپ کوئی تصویر کھینچ لا کر یا اپ لوڈ کر کے چینل اوتار منتخب کر سکتے ہیں۔ پہلے سے طے اوتار آپ کی عوامی کلید استعمال کرتے ہوئے تشکیل دیا جاتا ہے۔
مزید اختیارات کے لئے "پیچیدہ ترتیبات" کا بٹن کلک کریں۔

"چینل کی زبانیں" کے خانے سے اپنے چینل کے استعمال کے لئے بنیادی زبان منتخب کریں۔ اگر کوئی زبان منتخب نہ کی گئی تو چینل بین الاقوامی سمجھا جائے گا اور چینل کی تفصیلات میں پرچم کی بجائے گلوب دکھایا جائے گا۔

ایک یا زائد (تین تک) زبانیں شامل کرنے کے لئے "چینل کی زبانیں منتخب کریں" کا بٹن کلک کریں۔ نئی ونڈو سے ملک اور اس ملک کے لئے دستیاب کوئی ایک زبان منتخب کریں۔ پھر کنٹرول بٹنز استعمال کر کے ایک یا زائد زبانیں "منتخب زبانیں" میں منتقل کریں۔ سکرین کے پیندے پر بائیں طرف "منتخب کریں" کا بٹن دبا کر ترتیبات محفوظ کریں۔

uMail - Utopia انکرپٹڈ ای میل

uMail کیا ہے؟

uMail روایتی ای میل کا محفوظ متبادل ہے۔ uMail صرف آپ کی روابط کی فہرست کے Utopia صارفین کو بھیجی جا سکتی ہے۔ uMail میں Utopia ایکوسسٹم میں مقامی زبان میں تمام ای میل فعالیت ہے۔

طے شدہ ترتیبات میں uMail ڈیش بورڈ کے بائیں جانب پائی جاتی ہے۔

نئی ٹیب میں uMail کھولنے کے لئے مینو بار میں "uMail" > "ٹیب میں کھولیں" پر کلک کریں۔

اگر uMail کسی آف لائن صارف کو بھیجی گئی تو وصول کنندہ کے آن لائن ہونے پر اسے موصول ہو جائے گی۔ اس دوران uMail فولڈر "Outbox" میں رہے گی۔ بصورت دیگر uMail فوری پیغام رسانی کے لئے ہے۔

مینو بار میں "uMail" آپ کو اپنی uMails کا نظم کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

uMail بھیجنے کا طریقہ کیا ہے؟

مینو بار میں "uMail" > "ٹیب میں کھولیں پر کلک کریں یا ڈیش بورڈ ٹیب پر جائیں۔ اوپر بائیں کونے میں نئی uMail کا بٹن کلک کریں۔ نئی ونڈو کھل جائے گی۔

اپنی روابط کی فہرست سے ایک یا زائد وصول کنندگان منتخب کرنے کے لئے "بنام" کا بٹن دبائیں۔ عنوان اور پیغام ٹائپ کریں۔ فائل نتھی کرنے کے لئے ونڈو کی چوٹی پر "فائل نتھی کریں" کا بٹن دبائیں۔ اس کے علاوہ آپ نئی uMail میں فائل کھینچ لا کر بھی نتھی کر سکتے ہیں۔ اپنی uMail بھیجنے کے لئے "uMail بھیجیں" پر کلک کریں۔

اگر آپ uMail بھیجے بغیر صفحہ چھوڑتے ہیں تو یہ ڈرافٹس میں محفوظ ہو جائے گی۔

uMail فارورڈ کرنے یا جواب دینے کا طریقہ کیا ہے؟

مینو بار میں "uMail" > "ٹیب میں کھولیں" پر کلک کریں یا ڈیش بورڈ ٹیب پر جائیں۔ فارورڈ کرنے کے لئے پیغام منتخب کریں۔ "فارورڈ uMail" یا "جوابی uMail" کا بٹن کلک کریں۔ روابط کی فہرست سے ایک یا زائد وصول کنندگان منتخب کرنے کے لئے "بنام" کا بٹن کلک کریں۔ عنوان اور اپنا پیغام ٹائپ کریں۔

فائل نتھی کرنے کے لئے ونڈو کی چوٹی پر "فائل نتھی کریں" کا بٹن دبائیں۔ علاوہ ازیں آپ نئی uMail ونڈو میں فائلیں کھینچ لا کر بھی نتھی کر سکتے ہیں۔ اپنی uMail بھیجنے کے لئے "uMail بھیجیں" کلک کریں۔

اگر آپ uMail بھیجے بغیر صفحہ چھوڑ جاتے ہیں تو یہ ڈرافٹس میں محفوظ ہو جائے گی۔

مجھے ایک دوست کی uMail نہیں مل رہی۔ میں اسے کیسے تلاش کروں؟

مینو بار میں "uMail" > "ٹیب میں کھولیں" پر کلک کریں یا ڈیش بورڈ ٹیب دیکھیں۔

اپنی uMails منظم کرنے کے لئے آپ ترتیب کا اختیار استعمال کریں مثلاً تاریخ، عنوان، ارسال کنندہ، حجم یا مندرجات کے مطابق ترتیب۔ اگر یہ کام نہ آئے تو uMail ٹیب کے اوپری دائیں کونے میں تلاش کا بٹن استعمال کریں یا "پیچیدہ تلاش" کے بٹن سے تلاش کے نتائج چھانٹی کریں۔

بعد میں آسان تلاش کے لئے رنگ یا پرچم استعمال کر کے آپ uMails نشان زد کر سکتے ہیں۔

وصول کردہ، ارسال کردہ یا حذف کردہ uMail کیسے دیکھیں؟

مینو بار میں "uMail" > "ٹیب میں کھولیں" پر کلک کریں یا ڈیش بورڈ ٹیب دیکھیں۔

وصول کردہ، ارسال کردہ یا حذف کردہ uMails میل باکس میں آپ کی uMail ونڈو کے دائیں طرف اپنے متعلقہ فولڈرز میں ہوتی ہیں۔ فولڈر میں موجود uMails دیکھنے کے لئے اسے کلک کریں۔ فولڈر کھلنے کے بعد جائزے کے لئے مطلوبہ uMail کلک کریں۔

uMail ٹیمپلیٹس اور ترتیبات

uMail ترتیبات دیکھنے کے لئے "ٹولز" کے بعد "ترتیبات" پر جائیں۔ "uMail" ٹیب پر کلک کریں۔

ذیل میں uMail ترتیبات کی وضاحت کی گئی ہے:

  • "Utopia سے uMails وصول کریں" - Utopia سے uMails وصول کرنے کے لئے منتخب کریں۔
  • "بھیج کر uMail محفوظ رکھیں" - uMails "ارسال کردہ" فولڈر میں رکھنے کے لئے منتخب کریں۔
  • "تمام اٹیچمنٹس خود ڈاؤن لوڈ ہوں" - سب اٹیچمنٹس کی خودکار ڈاؤنلوڈنگ کیلئے منتخب کریں۔
  • "اس سے کم حجم کی اٹیچمنٹس خود ڈاؤن لوڈ ہوں" - آپ کو مختص حجم سے کم کی فائلوں کے خودکار ڈاؤن لوڈ کی اجازت دیتا ہے۔ طے شدہ حجم 100 ایم بی سے کم ہے۔
  • "تمام اٹیچمنٹس مینول ڈاؤن لوڈ کریں" - ڈاؤن لوڈ کیلئے مطلوبہ اٹیچمنٹس منتخب کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
  • "نمونہ" - آپ کو ہر نیا پیغام یا جواب لکھنے یا پیغام فاروڈ کرنے میں استعمال کے لئے نمونہ بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ آپ نئے پیغامات، جوابی پیغامات یا فارورڈ کردہ uMails کے لئے مختلف نمونے بنا سکتے ہیں۔

نمونہ بنانے کے لئے ڈراپ ڈاؤن فہرست سے uMail نمونے کی قسم منتخب کریں۔ مزید معلومات کے لئے نیچے بایاں کونے میں سوالیہ نشان والے بٹن پر کلک کریں۔ نمونہ واپس طے شدہ ترتیبات پر لانے کے لئے نیچے دائیں کونے میں "طے شدہ پر بحال کریں" بٹن استعمال کریں۔

uWallet, Crypton اور مائننگ

uWallet کیا ہے؟

uWallet اصل میں Crypton میں آسان ادائیگی کے لئے Utopia کا والِٹ ہے۔ Crypton بھی Utopia کی مائن ایبل کرپٹوکرنسی ہے۔ uWallet سے آپ ادائیگیاں کر سکتے، Cryptons میں ویلیو سٹور کر سکتے، مائننگ سے منافع وصول کر سکتے، Crypto %کارڈز% اور uVouchers استعمال کر سکتے اور شامل API استعمال کر کے اپنی ویب سائٹ پر ادائیگیاں اور وصولی کی درخواست کر سکتے ہیں۔

اس سب کے ساتھ آپ گمنام رہیں۔ تمام ادائیگیاں فوری اور غیر معکوس ہوتی ہیں۔ Utopia کی مرکزیت سے آزاد فطرت یقینی بناتی ہے کہ آپ کے بیلنس پر کسی کا قبضہ نہ ہو۔ uWallet کھولنے کیلئے مینو بار سے "uWallet" کلک کریں۔ "uWallet کھولیں" منتخب کریں۔ اب آپ uWallet کا مرکزی صفحہ دیکھ سکیں گے۔

uWallet کا مرکزی صفحہ مالی ٹولز اور معلومات کا مجموعہ ہے۔ آپ اپنا موجودہ بیلنس دیکھ سکتے، Crypto %کارڈز% اور uVouchers منظم کر سکتے، گزشتہ لین دین کا جائزہ لے سکتے، Cryptons بھیج سکتے اور ادائیگیوں کی درخواستیں کر سکتے ہیں۔ شماریاتی معلومات مائننگ ڈیٹا اور گزشتہ تفصیلات، گزشتہ تفصیلی لین دین اور ٹریژری ڈیٹا کی شکل میں دستیاب ہوتی ہیں۔

Crypton کیا ہے؟

Utopia ایکوسسٹم میں Crypton ادائیگی کی اکائی ہے۔ یہ مرکزیت سے پاک کرپٹوکرنسی ہے۔ Crypton کی باقاعدہ علامت CRP ہے۔

Crypton دائمی ہے جب کہ لین دین فوری، نا قابلِ کھوج اور غیر معکوس ہے۔ Crypton کے پیچھے Utopia نیٹ ورک آپ کو %100 رازداری فراہم کرنے کے لئے بنایا گیا ہے تاکہ آپ کو اپنی شناخت ظاہر ہونے کا خدشہ نہ رہے۔ Utopia کی مرکزیت سے آزاد فطرت یقینی بناتی ہے کہ آپ کے بیلنس پر کسی کا قبضہ نہ ہو۔

Utopia ایک P2P نیٹ ورک ہے جس میں ہر صارف ڈیٹا کی منتقلی میں شریک ہوتا ہے۔ Utopia مائننگ سے نئے Cryptons نکالنے والے صارفین کو نوازتا ہے۔ جب آپ Utopia یا باٹ چلائیں گے تو مجموعی نفعے میں سے آپ کو اپنا حصہ ملے گا۔

اضافی حفاظتی تہہ کے طور پر ہم یقین دہانی کرتے ہیں کہ نیٹ ورک کے بنانے والے Utopia کے الگورتھم بشمول Crypton میں تبدیلی نہ کر سکیں۔ مجموعی طور پر Crypton قدر جمع رکھنے والا اچھا ذخیرہ ہے۔ مائننگ کے علاوہ آپ کو اپنے Crypton بیلنس پر باقاعدہ شرح سود ملتی رہے گی۔

Crypton مائننگ کیا ہے؟

کرپٹوکرنسی مائننگ موجودہ گردشی سکوں میں نئے سکے متعارف کرانے کا عمل ہے۔ Utopia ایسے صارفین کو نوازتا ہے جو نئے Cryptons متعارف کرا کے ایکوسسٹم سے تعاون کرتے ہیں۔ جب آپ Utopia یا کوئی مائننگ باٹ چلاتے ہیں تو مجموعی منافع میں سے آپ کو اپنا حصہ ملتا ہے۔

آپ کا Utopia کلائنٹ یا باٹس جتنا زیادہ وقت آن لائن گزاریں گے آپ اسی قدر زیادہ منافع کمائیں گے۔ آن لائن رہنے پر صارفین کو ہر 15 منٹ بعد نفع دیا جاتا ہے۔

Utopia میں مائننگ کا کیا مقصد ہے؟

Utopia میں مائننگ کا مقصد روٹنگ کنکشنز بڑھا کر ایکوسسٹم کی معاونت کو فروغ دینا اور اضافی ذخیرہ فراہم کرنا ہے۔

Utopia مائننگ باٹ کیا ہے؟

باٹ ایک مخصوص پروگرام ہے جو خود بخود کوئی کام کرتا رہتا ہے۔ Utopia مائننگ باٹس بھی Utopia کلائنٹ کی طرح کام کرتے ہیں مگر GUI حصوں کے بغیر۔

Utopia مائننگ باٹس کا مقصد روٹنگ روابط بڑھا کر اور اضافی ذخیرہ فراہم کر کے ایکوسسٹم کی پائیداری میں معاون ہونا ہے۔

مائننگ سسٹم کے کم از کم تقاضے:

  • 64-bit آپریٹنگ سسٹم
  • کم از کم 4096 MB فری RAM
  • کم از کم 4 کورز CPU تجویز کردہ ہے
  • عوامی IP اور اعلیٰ معیار کا انٹرنیٹ کنکشن

جب تک آپ کا بوٹ آن لائن رہتا ہے، آپ کو مائننگ کے انعامات موصول ہوں گے۔

میں Utopia کا فیس کا جدول کہاں دیکھوں؟

Utopia کا فیس کا جدول "uWallet" ← "ٹریژری ڈیٹا" کے بعد "نیٹ ورک فیس" ٹیب پر دیکھا جا سکتا ہے۔

Utopia کی وصول کردہ فیسیں کہاں جاتی ہیں؟

Utopia کی وصول کردہ فیسیں ایکوسسٹم کی بہتری میں خرچ ہوتی ہیں اور نیٹ ورک کو فلڈنگ سے بچانے میں معاون ہوتی ہیں۔

Idyll نجی براؤزر شامل

Idyll براؤزر کیا ہے؟

Utopia ایکوسسٹم کی بنیاد اس کا کمپیوٹر تا کمپیوٹر (P2P) نیٹ ورک ہے۔ دیگر کے علاوہ نیٹ ورک، ویب سائٹس کی میزبانی، دیگر ساتھی Utopia صارفین تک منتقلی یا ویب خدمات دینے کی سہولت دیتا ہے۔

ساتھ شامل Idyll براؤزر Utopia نیٹ ورک پر ویب وسائل کی سرفنگ کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اس کی بنیاد تازہ ترین Tor براؤزر پر ہے۔ چوں کہ Tor براؤزر فائرفاکس کے کچھ پیچز کا مجموعہ ہے، ان میں سے کچھ پیچز سے ہم نے Utopia نیٹ ورک کے لئے محفوظ براؤزر بنایا ہے۔

براؤزر رازداری اور آپ کے آپریٹنگ سسٹم سے ڈیٹا کے اخراج سے حفاظت یقینی بناتے ہوئے خاص طور پر Utopia نیٹ ورک پر P2P استعمال کے لئے بنایا گیا ہے۔

Idyll براؤزر چلانے کے لئے "ٹولز" ← "Idyll براؤزر" پر جائیں۔

Utopia نیٹ ورک کیسے ترتیب دیں؟

Utopia نیٹ ورک کی ترتیبات پہلے سے طے ہوتی ہیں۔ اس میں شامل Utopia نیٹ ورک کے ساتھ انسٹال ہونے ولا Idyll براؤزر استعمال کے لئے تیار ہوتا ہے۔ آپ کو بس Idyll براؤزر چلا کر ویب ایڈریس کے خانے میں Utopia کا پتہ درج کرنا ہے۔

Idyll براؤزر چلانے کے لئے ٹولز -> Idyll براؤزر پر کلک کریں۔

اگر اب بھی آپ کو Utopia ترتیبات میں ترمیم کی ضرورت ہو تو براہ مہربانی ٹولز -> ترتیبات پر جائیں جو نیٹ ورک ٹیب میں ہوتی ہیں۔

Utopia P2P نیٹ ورک سیکشن میں SOCKS v5 کا اختیار پہلے سے فعال ہوتا ہے۔

ہوسٹس کے خانوں میں مقامی IP 127.0.0.1 ہونا چاہیے۔

پورٹ کے خانے کی قدر 49151 - 1024 کے درمیان ہو۔

ہمارا مشورہ ہے کہ طے شدہ قدر برقرار رہنے دیں: 1984

اگر آپ Utopia نیٹ ورک پر بطور سرور کام کرنا چاہتے ہیں تو براہ مہربانی ٹولز -> uNS مینجر (Utopia نیم سسٹم) -> پیکٹ فارورڈنگ پر کلک کریں۔

مجھے کوئی مسئلہ پیش آئے تو؟

یقین دہانی کریں کہ آپ کا نیٹ ورک ٹھیک چل رہا ہے۔

مندرجہ ذیل مراحل سے پراکسی ترتیبات دوبارہ تشکیل دیں:

  • Idyll کے مرکزی مینو سے "اختیارات" کھولیں۔

"نیٹ ورک پراکسی" سیکشن میں "ترتیبات" دبائیں۔

خود کار پراکسی ترتیبات کے یو آر ایل میں مقامی فائل کا پتہ ہونا چاہیے۔

"wpad.dat" ترتیبات کی فائل ہے جس میں یہ طے ہوتا ہے کہ Utopia نیٹ ورک پر ویب براؤزر کس طرح کام کریں۔

Windows میں:

file:///C:/Users/{Your user name}/AppData/Roaming/Utopia/Utopia%20Client/wpad.dat

Linux میں:

~/.local/share/Utopia/Utopia%20Client/wpad.dat
  • "دوبارہ لوڈ کریں" دبائیں۔ "ٹھیک ہے" دبا کر ونڈو بند کر دیں۔
  • اب براؤزر کو ٹھیک کام کرنا چاہیے۔

Utopia نیٹ ورک اور uNS میں ویب سائٹس ہوسٹ کرنا

اپنی ویب سائٹ / وسائل Utopia نیٹ ورک پر کیوں فراہم کروں؟

Utopia ایک منفرد ایکوسسٹم ہے جو خصوصاً مراسلت کی رازداری اور نجی ڈیٹا کے تحفظ کے لئے بنایا گیا ہے۔

جب آپ Utopia پر اپنی ویب سائٹ مہیا کر دیتے ہیں تو اپنا اصلی مقام خفیہ رکھتے ہوئے آپ کو لاکھوں یکساں ذہن کے لوگوں تک رسائی ہو جاتی ہے اور آپ کا اعتماد بھی برقرار رہتا ہے۔

ویب سائٹ کے علاوہ Utopia نیٹ ورک پر کیا فراہم کیا جا سکتا ہے؟

uNS کا TCP پیکٹ فاروڈنگ فنکشن استعمال کرتے ہوئے ویب سائٹس کے علاوہ آپ اپنے کوئی بھی ویب وسائل حتیٰ کہ ای میل، SSH سرور یا آڈیو / وڈیو سٹریمنگ وغیرہ مہیا کر سکتے ہیں۔

uNS کیا ہے؟

uNS مرکزیت سے پاک روایتی DNS، جس میں غیر حتمی عالمی قوانین کا دباؤ اور سنسرشپ ہوتی ہے، کے مساوی ہے۔ ڈومینز بوجوہ منسوخ یا معطل کی جا سکتی ہیں مثلاً whois انکوائری کا جواب نہ دینا یا دیگر رجسٹر پالیسیز، عدم ادائیگی، حکومتی کارروائیاں وغیرہ۔

ڈومین نیم سسٹم (DNS) ایک نیم منقسم ڈائریکٹری ہے جو انسانوں سے پڑھے جانے والے ہوسٹ نیمز مثلاً www.domain.com کو مشین سے پڑھے جانے والے IP پتوں مثلا 84.91.19.84 سے بدلتا ہے۔

اس کے مقابلے میں uNs واقعی مرکزیت اور سنسرشپ سے پاک Utopia نیٹ ورک کی ہوسٹ کردہ رجسٹری ہے جس میں میعاد، تجدیدی فیسیں، معطلیاں اور منسوخیاں نہیں ہیں۔ صرف ایک ضابطہ ہے: پہلے آئیں، پہلے پائیں۔

uNS ریکارڈ رجسٹر کیسے کریں؟

ذاتی ڈومین (uNS ریکارڈ) Utopia P2P نیٹ ورک پر رجسٹر کرنے کے لئے ٹولز مینو -> uNS مینجر پر جائیں اور میرے uNS ریکارڈز کی ٹیب کلک کریں۔

نیا uNS ریکارڈ رجسٹر کریں کے خانے میں مطلوبہ ڈومین نیم (uNS ریکارڈ) درج کریں۔ دستیابی فوراً دیکھ لی جائے گی۔

یقین دہانی کریں کہ منتخب ڈومین (uNS ریکارڈ) دستیاب ہے اور انٹر دبائیں۔ ایک رجسٹریشن فارم ظاہر ہو گا جیسا کہ نیچے سکرین شاٹ میں دیا گیا ہے۔

uNS رجسٹریشن مفت نہیں۔ فلڈنگ روکنے اور مائننگ کے ذریعے نیٹ ورک کی معاونت کرنے کے لئے Utopia کمیشن وصول کرتا ہے۔ کمیٍشن کا حجم نام کی طوالت پر منحصر ہوتا ہے، جتنا طویل نام، اتنا ہی سستا۔

4 علامات و حروف سے زائد uNS ریکارڈ سستے ترین ہوتے ہیں۔ آپ فارم کے تمام خانوں میں طے شدہ اندراجات چھوڑ سکتے ہیں۔ رجسٹر کریں کا بٹن دبائیں۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کے رجسٹرڈ ناموں کی فہرست میں ایک نئے uNS ریکارڈ کا اضافہ ہو گیا ہے۔

uNS پیکٹ فارورڈنگ کیسے ترتیب دیں؟

  • پہلے خانے میں uNS پیکٹ فارورڈنگ ترتیب دینے کے لئے uNS ریکارڈ منتخب کریں۔
  • uNS کے لئے پورٹ 80 درج کریں۔
  • دوسری سطر میں اپنے مقامی ویب سرور کا IP پتہ درج کریں جو عموماً127.0.0.1 ہوتا ہے۔
  • اپنے مقامی IP کے خانے کے بعد پورٹ درج کریں جو عموماً 80 ہوتی ہے۔
  • بننے کے بعد فوراً پیکٹ فارورڈنگ شروع کریں کا اختیار نشان زد کریں۔
  • uNS پیکٹ فارورڈنگ ترتیبات مکمل کرنے کے لئے بنائیں کلک کریں۔

اب آپ اور دیگر تمام Utopia صارفین پتے http://idkfa پر آپ کی ویب سائٹ دیکھ سکیں گے۔

uNS پیکٹ فارورڈنگ کے ٹھیک کام کرنے کی تصدیق کیسے ہو گی؟

uNS پیکٹ فارورڈنگ کے ٹھیک کام کرنے کی یقین دہانی کے لئے Idyll براؤزر کھولیں اور پتے کے خانے میں اپنا uNS درج کریں۔

یا آپ ہم سے پوچھ سکتے ہیں۔

مدد کا پورٹل دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔
زبان منتخب کریں